فیروزملز لمیٹڈ کی سیلز ریونیو مالی سال 2022-23 کے پہلے چھ ماہ میں 7.25 فیصد کم ہو کر 23 ارب روپے ہو گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 25 ارب روپے تھی۔کمپنی کا مجموعی منافع 3.3 فیصد کم ہو کر 4.7 بلین روپے ہو گیا جو 4.6 بلین روپے تھا۔تاہم ٹیکس سے پہلے کا منافع 2.02 بلین روپے سے 52 فیصد بڑھ کر 3.08 بلین روپے تک پہنچ گیا۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق بعد از ٹیکس منافع بھی 51فیصدبڑھ کر 2.7 بلین روپے تک پہنچ گیا۔کمپنی کی فروخت میں 20.63فیصدکی کمی واقع ہوئی لیکن مجموعی منافع میں اسی مدت کے مقابلے میں 17.27فیصدکا اضافہ ہوا۔کمپنی نے پہلی سہ ماہی میں 1.7 بلین روپے کا خالص منافع اور خالص منافع کا تناسب 19.61 فیصد کمایا لیکن مجموعی منافع میں مالی سال22 کی اسی مدت کے مقابلے میں 14.20فیصد کی کمی واقع ہوئی۔ کمپنی نے مالی سال23 میں 14.2 بلین روپے کی آمدنی2.79 بلین روپے کا مجموعی منافع اور مجموعی منافع کا تناسب 19.5فیصد پوسٹ کیا۔سفائر ٹیکسٹائل ملز لمیٹڈ، سیفائر فائبرز لمیٹڈ، نشاط ملز لمیٹڈ، اور کوہ نور ٹیکسٹائل ملز لمیٹڈ کو فیروز ملز لمیٹڈ کے حریف سمجھا جاتا ہے۔ سفائر ٹیکسٹائل ملز لمیٹڈ کے پاس سب سے زیادہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن روپے 23.8 بلین ہے اور اس کے بعد فیروزکا 23.2 بلین روپے ہے۔ کوہ نور ٹیکسٹائل ملز لمیٹڈ کی مارکیٹ ویلیو 15.9 ارب روپے ہے ۔فیروز 1888 ملز لمیٹڈ بنیادی طور پر تولیوں کی پیداوار اور برآمد میں مصروف ہے۔ یہ کمپنی گھر، مہمان نوازی اور صحت کی دیکھ بھال کے لیے ٹیکسٹائل بنانے کے علاوہ یارن اور ٹیری مصنوعات کی صنعت کار اور برآمد کنندہ ہے۔ یہ غسل، ساحل سمندر اور باورچی خانے کے حصوں کے لیے مصنوعات پیش کرتا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی