i معیشت

بینک کاٹیج انڈسٹری اور دیہی صنعتوں کو سادہ و آسان شرائط پر قرضے جاری کریں،صدر فیصل آباد چیمبرتازترین

July 04, 2023

فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدرڈاکٹر خرم طارق نے کہا کہ بینکوں کو کاٹیج انڈسٹری اور دیہی صنعت کے فروغ کے لیے بھی قرضے جاری کرنے چاہئیں تاکہ غربت کے خاتمہ سمیت روزگار کے زیادہ سے زیادہ مواقع پیداہوسکیں۔انہوں نے کہاکہ ایگرو بیسڈ مائیکروانڈسٹری اور سمال انڈسٹری کے علاوہ زرعی ڈھانچہ کی بہتری کے لیے بینکوں اور مائیکروفنانس کے اداروں کو کم سے کم شرح سود پر قرضے جاری کرنے چاہئیں تاکہ دیہی علاقوں کے عوام کو روزگار کے زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کیے جاسکیں اور زرعی شعبہ و دیہی صنعت کی پیداواری صلاحیت میں اضافہ کرتے ہوئے ملکی برآمدات میں ترقی ممکن بنائی جاسکے ۔انہوں نے کہا کہ زیادہ سے زیادہ زرعی اجناس پیداکرکے غذائی خود کفالت کے اہداف کے حصول سمیت اضافی غذائی اجناس بیرون ممالک برآمد کرکے قیمتی زرمبادلہ حاصل کیاجاسکتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی