i معیشت

بائیا لوجیکل کنٹرول کے ذریعے جانوروں کو چیچڑوں کے حملے سے محفوظ رکھا جاسکتا ہے،ڈائریکٹر لائیو سٹاکتازترین

August 09, 2023

ڈویژنل ڈائریکٹرمحکمہ لائیوسٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ فیصل آباد ڈاکٹرحیدر علی خان نے کہا کہ بائیالو جیکل کنٹرول کے ذریعے جانوروں کو چیچڑوں کے حملے سے محفوظ رکھا جاسکتا ہے لہٰذا اس سلسلہ میں باڑوں میں مرغیاں وبطخیں پالی جائیں جو کہ چیچڑوں کو خوراک کے طور پر استعمال کرتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ موسم برسات اور مون سون سیزن میں چیچڑوں کی تعداد میں اضافہ متوقع ہوتا ہے جو کہ جانوروں میں خون کی کمی کے ساتھ بیماریوں کی منتقلی اور پیداوار میں کمی کا اہم سبب ہے لہٰذ ا ادویات کیساتھ قدرتی طریقہ بھی استعمال کیا جائیانہوں نے کہا کہ جانوروں کے باڑوں میں چیچڑ مار سپرے بھی کیا جائے۔ انہوں نے بتایاکہ ڈویژن کے تمام ویٹرنری ہسپتالوں میں سپرے وافر مقدار میں موجود ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی