ایپل فون کی آمدنی میں 11.65 فیصد کی کمی۔ایپل کے سب سے بڑے سپلائر فاکسکون کا کہنا ہے کہ الیکٹرانکس کی کمزور مانگ کی وجہ سے 2022 کی اسی مدت کے مقابلے میں گزشتہ ماہ اس کی آمدنی میں 11.65 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔تاہم فروری کی آمدنی 13 ارب ڈالرسے زیادہ تھی۔ چینی شہر ژینگ زو میں دنیا کی سب سے بڑی آئی فون فیکٹری میں کام کوویڈ کی رکاوٹوں سے ٹھیک ہو رہا ہے۔ہفتے کے آخر میں فرم نے کہا کہ وہ ہندوستان میں مواقع تلاش کر رہی ہے۔کمپیوٹنگ، سمارٹ کنزیومر الیکٹرانکس اور کلاڈ اور نیٹ ورکنگ پروڈکٹس سے ہونے والی آمدنی میں فروری میں ایک سال پہلے کے مقابلے میں کمی آئی ہے ۔پہلے دو مہینوں میں آمدنی کی کارکردگی کی بنیاد پر، پہلی سہ ماہی 2023 کا آوٹ لک تقریبا مارکیٹ کی توقع کے مطابق ہے ۔کمپنی نے نومبر میں خبردار کیا تھا کہ اس کے نئے آئی فون 14 کی ترسیل میں تاخیر ہو جائے گی ۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی