i معیشت

اینگرو پولیمر اینڈ کیمکلز لمیٹڈکے بعد ازٹیکس منافع میں سالانہ بنیادوں پر75فیصد کمی ریکارڈتازترین

April 18, 2023

اینگرو پولیمر اینڈ کیمکلز لمیٹڈکے بعد ازٹیکس منافع میں کیلنڈر سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران سالانہ بنیادوں پر75فیصد کی کمی ہوئی ہے۔ کمپنی کی طرف سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق کیلنڈر سال کی پہلی سہ ماہی میں کمپنی کو1.183ارب روپے کا بعد از ٹیکس منافع حاصل ہوا جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 75فیصد کم ہے۔گزشتہ سال کی اسی مدت میں کمپنی کو4.714ارب روپے کا بعد از ٹیکس منافع حاصل ہوا تھاپہلی سہ ماہی میں کمپنی کی فی حصص آمدنی 1.30روپے ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ سال کی اسی مدت میں 5.19روپے تھی۔گزشتہ سال کی آخری سہ ماہی کے مقابلے میں جاری سال کی پہلی سہ ماہی میں کمپنی کے بعد از ٹیکس منافع میں سہ ماہی بنیادوں پر50فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ گزشتہ سال کی آخر ی سہ ماہی میں کمپنی کو 2.38 ارب روپے کا بعد از ٹیکس منافع حاصل ہوا جو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں کم ہوکر1.83 ارب روپے ہوگیا۔پہلی سہ ماہی میں کمپنی کی مجموعی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر22فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی، پہلی سہ ماہی میں کمپنی کی مجموعی فروخت کا حجم 17.97ارب روپے ریکارڈ کیا گیا جوگزشتہ سال کی پہلی سہ ماہی میں 23.12اربروپے  تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی