ایل این جی کی درآمدات میں رواں مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر19 فیصد کمی ریکارڈکی گئی ہے۔ پاکستان بیوروبرائے شماریات کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی 2022 سے مئی 2023 کے دوران ایل این جی کی درآمدات پر3.47 ارب ڈالرکازرمبادلہ صرف ہوا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 19 فیصدکم ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ایل این جی کی درآمدات کاحجم 4.29ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔مئی 2023 میں ایل این جی کی درآمدات پر361 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہوا جوگزشتہ سال مئی کے مقابلہ میں 38 فیصدکم ہے، گزشتہ سال مئی میں ایل این جی کی درآمدات پر584 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواتھا۔ اپریل کے مقابلہ میں مئی میں ایل این جی کی درآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر39 فیصدکی نموہوئی ہے، اپریل میں ایل این جی کی درآمدات کاحجم 259 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جومئی میں بڑھ کر 361 ملین ڈالرہوگیا۔واضح رہے کہ رواں مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں پیٹرولیم گروپ کی درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر22 فیصدکمی ریکارڈکی گئی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی