آغا سٹیل انڈسٹریز لمیٹڈ کی فروخت سے آمدن 22 فیصد کم ہو کر 11.4 ارب روپے ہو گئی جو جاری مالی سال 2022-23 کے پہلے چھ ماہ میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 14.7 بلین روپے تھی۔ ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق اسی طرح کمپنی کا مجموعی منافع مالی سال23 میں 21فیصدکم ہو کر 2.24 بلین روپے ہو گیا جو مالی سال22 میں 2.84 بلین روپے ریکارڈ کیا گیا تھا۔کمپنی نے مالی سال 23 کے پہلے چھ مہینوں میں 402 ملین روپے کا خالص منافع کمایاجو پچھلے سال کی اسی مدت میں 1.2 بلین روپے کے منافع سے 66 فیصد کم ہے۔ اس کی بنیادی وجہ کرنسی کی حد سے زیادہ قدر میں کمی اور اس عرصے کے دوران بجلی کے نرخوں میں اچانک اضافہ کے ساتھ ڈیفارمڈ بارز اور بلٹس کی مانگ میں کمی تھی۔
مالی سال 2021-22 کے دوران کمپنی کی مجموعی فروخت مالی سال 21 میں 23.2 بلین روپے سے بڑھ کر 30 بلین روپے ہو گئی جس میں سال بہ سال 29 فیصد اضافہ ہوا ہے۔مالی سال 22 کا مجموعی منافع 5.4 بلین روپے رہاجو مالی سال 21 میں 4.5 بلین روپے سے 22 فیصد زیادہ ہے۔کمپنی کا قبل از ٹیکس منافع مالی سال 21 میں 2.5 بلین روپے سے کم ہو کر مالی سال 22 میں 2.2 بلین روپے رہ گیا۔اسی طرح خالص منافع مالی سال 21 میں 2 بلین روپے سے کم ہو کر مالی سال 22 میں 1.8 بلین روپے ہو گیاجو سال بہ سال 9 فیصد کی منفی نمو کو ظاہر کرتا ہے۔مالی سال 21 میں کمپنی کی فی حصص آمدنی 3.62 روپے رہی جو مالی سال 22 میں کم ہو کر 3.07 روپے ہو گئی۔آغا اسٹیل انڈسٹریز لمیٹڈ کو 19 نومبر 2013 کو ایک پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی کے طور پر شامل کیا گیا تھا۔ اسے 7 اپریل 2015 کو ایک پبلک لمیٹڈ کمپنی میں تبدیل کر دیا گیا۔ یہ فرم سٹیل کی سلاخیں، تار کی سلاخیں اور بلٹس تیار اور فروخت کرتی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی