حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ عدالت میں چیلنج کردیا گیا ہے۔ جمعرات کو لاہور ہائی کورٹ میں حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کو چیلنج کیا گیا ہے، دائر درخواست میں اوگرا اور وفاقی حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ ہائی کورٹ میں دائر درخواست جوڈیشل ایکٹوزم پینل کی جانب سے دائر کی گی ہے۔
دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ حکومت نے کابینہ کی منظوری کی بغیر پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کیا۔ حکومتی اقدام غیر قانونی ہے۔ عدالت سے استدعا کرتے ہوئے درخواست گزار کا کہنا تھا کہ عدالت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو کلعدم قرار دے۔ واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے 21 روز میں تیسری بار پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کیا گیاہے۔ نئی قیمت کے مطابق ڈیزل 59 روپے اور پیٹرول 24 روپے فی لیٹر مہنگا کیا گیا ہے۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان