پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں پیر کوسرمایہ کاری کا منفی دن رہا، 100 انڈیکس 363 پوائنٹس کم ہوکر 41776 پر بند ہوا۔بازار میں آج 16 کروڑ شیئرز کا کاروبار ہوا، شیئرز بازار کے کاروبار کی مالیت 4.91 ارب روپے رہی۔مارکیٹ کیپٹلائزیشن 42 ارب روپے کم ہوکر 6960 ارب روپے ہے۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان