• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 12th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

زمبابوے کا چینی امداد سے پاور پلانٹ کی بحالی کے بعد لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کا اعلانتازترین

July 05, 2023

ہرارے (شِنہوا) زمبابوے نے کوئلے سے چلنے والے ملک کے سب سے بڑے پاور پلانٹ ہوانگے تھرمل پاور اسٹیشن کی بحالی کے بعد گزشتہ دسمبر سے ملک میں موجود بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خاتمے کا اعلان کیا ہے۔

اطلاعات، تشہیر اور براڈکاسٹنگ سروسز کی وزیر مونیکا متسوانگوا نے ایک پریس بریفنگ میں بتایا کہ چینی کمپنی سائنو ہائیڈرو کی جانب سے ہوانگے یونٹ7 اور 8 کی اپ گریڈیشن مکمل ہونے کے بعد ملک میں بجلی کی فراہمی کی صورتحال میں کافی بہتری آئی ہے۔

920 میگاواٹ کی نصب شدہ صلا حیت کا حامل یہ پاور پلانٹ سازوسامان کے پرانا ہونے کے باعث بہترین طور پر کام نہیں کر سکا۔ دونوں یونٹس کی بحالی سے اس منصوبے نے قومی گرڈ میں 600 میگاواٹ کا اضافہ کیا۔

 گھرانوں اور صنعتوں نے شدید قلت کے باعث بجلی کے بغیر  یومیہ 18 گھنٹے تک گزارے  جس کے باعث صورتحال نے صنعتی پیداوار اور لوگوں کے معیار زندگی کو منفی طور پر متاثر کیا۔

یونٹ 7 اور 8 کے فعال ہونے سے  پاور یوٹیلیٹی کو پہلے  6 یونٹس کی تزئین و آرائش کرنے اور پلانٹ میں بجلی کی پیداوار کو مزید فروغ دینے میں مدد ملے گی۔