ہرارے (شِنہوا) زمبابوے میں رواں سال جھاڑیوں میں آ تشزدگی کے باعث 18 افراد ہلاک ہوچکے ہیں ، جبکہ اس کے باعث گزشتہ برس کی نسبت 58.6 فیصد زائد رقبہ جل چکا ہے۔
اطلاعات، تشہیر اور براڈ کا سٹنگ کی وزیر مونیکا متسوانگوا نے کہاکہ سال 2022 میں آتشزدگی کے واقعات میں اضافہ ہوا جس سے ماضی میں حاصل کردہ کامیا بیوں کو خطرے سے دوچار کردیا ہے۔
کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ کے مطا بق ملک بھر میں رواں سال اب تک آ تشزدگی کے 5 ہزار 386 واقعات کا اندراج ہوا جس میں 244227.34 ہیکٹر زمین جل کر راکھ ہو چکی ہے۔
متسوانگوا نے کہا کہ کابینہ نے جھاڑیوں میں آ تشزدگی پر قابو پانے کی حکمت عملی کو مضبوط کیا ہے ۔ اس میں ضلعی ، صوبائی اور قومی سطح پر رابطہ ٹیموں کی تشکیل، آگ بجھانے کے جدید آلات کا حصول اور بھاری جرمانوں کا نفاذ شامل ہے۔
گزشتہ ہفتے جنوبی صوبہ ماتابیل لینڈ کے علاقے ایسی گوڈینی میں جھاڑیوں میں آتشزدگی کے باعث 10 زرعی محنت کش جھلس کر ہلاک ہوگئے تھے، جس میں کچھ کی شناخت ممکن نہیں ہوسکی تھی۔
اس واقعے کے بعد زمبابوے کے صدر ایمرسن منانگاگوا نے جھاڑیوں میں آتشزدگی کے واقعات سے نمٹنے کی حکمت عملی بنانے کا کہا تھا۔