عمزمز (شِنہوا) مراکش میں سمندرپار چینی شہری آفت زدہ علاقوں کیلئے نقد رقم اور امداد فراہم کرنے کی مہم میں بھرپور حصہ لے رہے ہیں۔
مراکش میں طاقتور زلزلے سے لقمہ اجل بننے والوں کی تعداد 2 ہزار 862 تک پہنچ چکی ہے۔
زلزلے سے متاثرہ اٹلس پہاڑوں کے دامن میں واقع ایک چھوٹے سے قصبے عمزمز میں اسپین، برطانیہ اور دیگر ممالک کی ٹیمز تلاش اور بچاؤ کا کام جاری رکھے ہو ئے ہیں۔
وسطی شہر مراکیش میں ہیلی کاپٹرز کی آمد و رفت جاری ہے ۔ مقامی لوگوں کے مطابق ایک روز قبل زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے جبکہ دیگر علاقوں میں جمعے کی شب 6.8 شدت کا زلزلہ آیا تھا۔
مراکش میں چینی شہریوں کی صنعت و تجارت فیڈریشن کے صدر لین وائی چھیانگ نے شِنہواکو بتایا کہ مراکش میں فیڈریشن نے مقامی چینی برادری سے عطیات کی درخواست کی ہے۔ یہ جمع کردہ امداد چینی سفارت خانے کے ذریعے مراکش کو دی جائے گی۔
مراکش۔ چین چیمبر آف کامرس بھی آفت زدہ علاقے کو ہنگامی سامان فراہم کررہا ہے۔
افریقہ چائنہ کوآپریشن ایسوسی ایشن فار ڈیویلپمنٹ کے صدر ناصر بوکابا نے امداد فراہم کرنے پر سمندر پار چینی شہر یوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ دیکھ کر دلی خوشی ہوئی کہ چینی دوست آفت زدہ علاقوں میں عطیات بھیجنے کی پوری کوشش کر رہے ہیں۔