• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 13th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

زیمبیا،چینی کمپنیز کی جا نب سےملازمت کے متلاشی افراد کو راغب کرنے کے لئے زرعی، تجارتی شو کا استعمالتازترین

August 06, 2023

لوساکا(شِنہوا) زیمبیا میں چینی کمپنیز نے 95 ویں زرعی وتجارتی شو کے موقع پر  روزگار نمائش کا انعقاد کیا جس کا مقصد ممکنہ ملازمت کے متلاشی افراد کو راغب کرنا تھا۔

زیمبیا میں چائنیز چیمبر آف کامرس (سی سی سی زیڈ) کے زیر اہتمام منعقدہ اس تقریب میں مجموعی طور پر 16 چینی کمپنیز نے شرکت کی۔ 

پہلے دن سینکڑوں ممکنہ ملازمت کے متلاشی چینی پویلین میں جمع ہوئے جہاں کمپنیز  نے روزگار کی فراہمی  کے لئے نمائش کا انعقاد کیا۔

سی سی سی زیڈ کے صدر لی ٹائی نے کہا کہ  روزگار نما ئش ایک تاریخی اقدام ہے جس کا مقصد زیمبیا میں آجروں اور ملازمت کے متلاشی افراد کے درمیان فرق کو کم کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ پلیٹ فارم ہماری معزز مقامی اور ملٹی نیشنل کمپنیز کو بلا امتیاز خصوصی انداز میں ٹیلنٹ کی تلاش کے منفرد مواقع فراہم کرتا ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ باصلاحیت افرادی قوت کی طرف سے پیداواری صلاحیت میں اضافے کے ذریعے معاشی تبدیلی کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔

 نمائش  کے انعقاد کا مقصد تنظیم کی جانب سے رواں سال کے شو کو تفصیل سے بیان کر نا تھا جسے جامع اقتصادی تبدیلی کا نام دیا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ زیمبیا سمیت دنیا کے متعدد ممالک کے لئے بے روزگاری ایک اہم مسئلہ بنی ہوئی ہے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ تنظیم نے زیمبیا میں روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور معاشی ترقی کی حمایت کرنے کا عزم کیا ہے۔