• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 11th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

زیمبیا، ٹریفک حادثہ کے باعث 24 افراد ہلاک ، 12 زخمیتازترین

May 15, 2023

لوساکا (شِنہوا) زیمبیا کے جنوبی علاقے میں ایک بس اور ٹرک کے درمیان تصادم میں 24 افراد ہلاک اور 12 شدید زخمی ہوگئے۔

زیمبیا پولیس کےنائب افسر تعلقات عامہ ڈینی موالے نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق بس نے ٹرک کو پیچھے سے ٹکر ماری جس سے وہ الٹنے کےبعد کھائی میں جاگری ۔ بس میں 35 مسافر سوار تھے۔ زخمیوں میں بس ڈرائیور بھی شامل ہے۔

موالے نے بتایا کہ حادثے میں بس کو شدید نقصان پہنچا جبکہ ٹرک کا عقبی بمپر متاثر ہوا۔

پولیس کے مطابق 2023 کی پہلی سہ ماہی میں زیمبیا میں کم از کم 7 ہزار 639 سڑک حادثات ہوچکے ہیں جس میں 390 افراد ہلاک ہو ئے۔