شی آن (شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نے جمعرات کو ترکمانستان کے صدر سردار بردی محمدوف سے شمال مغربی صوبہ شانشی کے شہر شی آن میں ملاقات کی۔ صدر شی نے بردی محمدوف کو چین وسطی ایشیا سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے چین میں خوش آمدید کہتے ہوئے اس سال جنوری میں ان کے چین کے کامیاب سرکاری دورے کا ذکر کیا جس کے دوران انہوں نے دوطرفہ تعلقات کو ایک جامع اسٹریٹجک شراکت داری تک توسیع دینے اور دو طرفہ سطح پر ہم نصیب مستقبل کے ساتھ ایک کمیونٹی کے وژن پر عمل کرنے کا اعلان کیا، جس سے چین ترکمانستان تعلقات میں ایک نئے باب کا آغاز ہوا۔ صدر شی نے کہا کہ 2023 چین کے لیے پہلا سال ہے جس میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 20ویں قومی کانگریس میں طے شدہ رہنما اصولوں کو مکمل طور پر نافذ کیا گیا اور یہ کہ پارٹی تمام محاذوں پر چینی قوم کی عظیم تجدید کو آگے بڑھانے میں عوام کی قیادت کرتے ہوئے ملک چین کو جدیدیت کی طرف لے جانے والے چینی راستےپر ترقی دے گی۔
چینی صدر نے کہا کہ ترکمانستان میں حال ہی میں کامیاب پارلیمانی انتخابات ہوئے، جس میں ایک اہم ملکی سیاسی ایجنڈے تکمیل کو پنچایا گیا،انہوں نے کہا کہ ترکمانستان بردی محمدوف کی قیادت میں "ایک طاقتور ریاست کے نئے دور کے احیاء" کی طرف بڑھ رہا ہے۔