انقرہ(شِنہوا) ترک پولیس نے ملک گیر کارروائیوں میں 2016 کی ناکام بغاوت سے مبینہ تعلق کے الزام میں 72 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔
وزیر داخلہ علی یرلیکایا نے جمعرات کوبتایا کہ مشتبہ افراد پر گولن تحریک سے رابطوں کا الزام ہے، جسے حکومت کی جانب سے 15 جولائی 2016 کی ناکام بغاوت کا ذمہ دار ٹھہرایا گیا ہے۔
ترک وزیرنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پرایک بیان میں کہا کہ پولیس نے 17 صوبوں میں گزشتہ چاردنوں کے دوران کی گئی کارروائیوں میں مشتبہ افراد کی گرفتاری کے ساتھ ساتھ ڈیجیٹل مواد اور تنظیمی دستاویزات بھی ضبط کی ہیں۔