• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

ترکی ، پولیس نے داعش سے وابستہ 8 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیاتازترین

August 29, 2022

انقرہ(شِنہوا)ترکی میں بحیرہ اسود کے صوبہ صامسون میں پولیس چھاپوں کے دوران داعش سے تعلق رکھنے والے8 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

سرکاری نشریاتی ادارے ٹی آر ٹی نے پیر کے روز بتایا کہ صامسون پولیس نے ضلع القدیم میں 1 شامی اور 7 عراقی شہریوں کو گرفتار کر کے ان سے ڈیجیٹل مواد اپنے قبضہ میں لے لیا ہے۔

ترک حکومت نے 2013ء میں داعش کو ایک دہشتگرد تنظیم قرار دیا تھا اور اس گروہ پر 2015ء سے ملک میں مہلک حملوں کا سلسلہ شروع کرنے کا الزام لگایا جاتا ہے۔

شام میں 2011ء میں جنگ شروع ہونے کے بعد سے شام سے ملحقہ ترکی کی جنوبی سرحد شامی اور غیر ملکی جنگجوؤں کیلئے ایک اہم کراسنگ پوائنٹ بنی ہوئی ہے۔

ترکی نے جرابلس اور اعزاز کے علاقوں سے داعشی عسکریت پسندوں کو ختم کرنے کیلئے 2016ء میں آپریشن فرات شیلڈ کے نام سے شمالی شام میں اپنے پہلے سرحد پار آپریشن کا آغاز کیا تھا۔