• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 18th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

ترکیہ نے غزہ میں فلسطینیوں کے لیے امداد میں اضافہ کردیاتازترین

March 05, 2024

استنبول(شِنہوا) ترکیہ نے غزہ کی پٹی میں فلسطینیوں کے لیے اپنی امداد میں اضافہ کرتے ہوئے مزید امدادی سامان روانہ کیاہے۔
نیم سرکاری انادولونیوزایجنسی نے وزارت دفاع کے ایک بیان کے حوالے سے بتایا کہ غزہ میں ضرورت مندوں کے لیےطبی سامان اور ادویات طیارے کے ذریعے اردن پہنچایا گیا ہے جسے بعد میں غزہ کی پٹی تک پہنچایا جائے گا۔ ترک ہلال احمر نے گزشتہ روز کہا تھا کہ وہ 11 مارچ سے شروع ہونے والے رمضان المبارک سے قبل غزہ کے لیے تقریباً 2ہزار700 ٹن امدادی سامان بھیجے گا۔ ترک ہلال احمر کی سربراہ فاطمہ میرک یلماز نے سوشل میڈیا ایکس پر بتایا کہ امدادی سامان بحری جہاز پر اپ لوڈ کرنے کا عمل فی الحال جاری ہےجسے آنے والے دنوں میں جنوبی صوبے مرسین سے مصرروانہ کیاجائے گا۔