• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 12th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

ترکیہ نے داعش سے تعلق پر22 غیر ملکی شہریوں کو گرفتار کر لیاتازترین

July 10, 2023

انقرہ(شِنہوا)ترکیہ میں پولیس نے دارالحکومت انقرہ میں انسداد دہشت گردی کی کارروائی میں داعش گروپ سے وابستہ 22 غیر ملکی شہریوں کو گرفتار کیا ہے۔

نیم سرکاری انادولو ایجنسی نے پیر کو سیکورٹی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پولیس نے 27 مشتبہ افراد کو داعش گروپ سے مبینہ تعلق کے الزام میں گرفتار کرنے کے لیے آپریشن کیاجبکہ باقی مشتبہ افراد کی تلاش جاری ہے۔

ترکیہ نے 2013 میں ملک میں داعش کی جانب سے مہلک بم حملوں کے سلسلہ میں اسے ایک دہشت گرد گروہ قرار دیا جس میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوئے۔