• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

ترکی نے داعش سے وابستہ 9 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیاتازترین

September 13, 2022

انقرہ(شِنہوا)ترکی کےدارالحکومت انقرہ میں پولیس کے چھاپوں میں داعش سے وابستہ کم از کم 9 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

سرکاری نشریاتی ادارے ٹی آر ٹی نے پیر کے روز ایک خبر میں بتایا کہ انقرہ پولیس نے 10 غیر ملکی مشتبہ افراد کیخلاف بیک وقت کارروائی کا آغاز کیا جو تنازعات والے علاقوں میں مبینہ طور پرداعش ارکان سے رابطے میں تھے۔

مزید بتایا کہ کارروائی میں 9 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا، جبکہ پولیس آخری فرد کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہے۔

گزشتہ ہفتے ترک صدر رجب طیب ایردوان نے اعلان کیا تھا کہ ترک سیکورٹی فورسز نے داعش کے سینئررہنما بشار حاطب غزال السمیدائی کو گرفتار کر لیا ہے۔

ترک حکومت نے2013ء میں داعش کو ایک دہشت گرد تنظیم قرار دیا تھا اور اسے 2015 کے بعد سے اب تک ملک میں جان لیوا حملوں کے سلسلے کا ذمہ دار ٹھہرایا جاتا ہے۔

2011ء میں شام میں خانہ جنگی شروع ہونے کے بعد سے شام کے ساتھ ترکی کی جنوبی سرحد شامی اور غیر ملکی جنگجوؤں کیلئے ایک اہم کراسنگ پوائنٹ رہی ہے۔