• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

ترکی نے داعش سے وابستہ 10 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیاتازترین

September 21, 2022

انقرہ(شِنہوا)ترک پولیس نے ملک کے 4 صوبوں میں سیکورٹی آپریشنز کے دوران داعش سے وابستہ 10 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

سرکاری ٹی وی ٹی آر ٹی نے منگل کے روز بتایا کہ انقرہ کے مرکزی صوبوں میں رہائش پذیر 7 افراد اور 3 دیگر مشتبہ افراد تمام غیر ملکی ہیں اور انہیں کونیا ، قیصری اور غازی انتیپ صوبوں میں کی جانیوالی پولیس کی بیک وقت کارروائیوں کے دوران حراست میں لیا گیاہے۔

انقرہ پولیس کی جانب سے داعش کے گرفتار اراکین سے برآمد ہونیوالے ڈیجیٹل مواد اور کچھ آن لائن عوامی قابل رسائی تصاویر کی جانچ کرنے کے بعد ان افراد کی شناخت ہوئی۔

پولیس نے بتایا کہ مشتبہ افراد مسلح سرگرمیاں انجام دیتے تھے۔

چھاپوں کے دوران بڑی تعداد میں ڈیجیٹل مواد اور تنظیمی دستاویزات بھی قبضے میں لے لی گئی ہیں۔