انقرہ(شِنہوا) ترک اداروں نے منگل کو انقرہ میں داعش کے خلاف آپریشن شروع کردیا ہے۔ڈیلی صباح اخبارکےمطابق انقرہ میں استغاثہ نے "توحید میگزین" سے منسلک داعش کے 20 مشتبہ افراد کے وارنٹ جاری کیے، جو ان کے مطابق دارالحکومت میں گروپ کی سرگرمیوں کے لیے ایک فرنٹ کا کام کررہے تھے۔
پولیس نے جنوری میں سب سے بڑے شہر استنبول میں ایک اطالوی چرچ پر حملے کے الزام میں داعش کے بہت سے مشتبہ افراد کو حراست میں بھی لیا ہے۔