• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

ترکی نے عراقی سرحد پر کردستان ورکرز پارٹی کے 2 سینئر ممبران کو گرفتار کر لیاتازترین

September 26, 2022

انقرہ(شِنہوا)ترکی کے خفیہ اداروں نے ترکی اور عراق کی سرحد پر ایک کارروائی میں کالعدم کردستان ورکرز پارٹی (پی کےکے) کے 2 سینئر ممبران کو حراست میں لے لیا ہے۔

سرکاری نشریاتی ادارے ٹی آر ٹی نے جمعہ کے روز بتایا کہ پی کے کے ممبران میں سے اٹیلا سیسک ہے جو ریڈ نوٹس پر مطلوب تھا اور ایران اور عراق میں کردستان ورکرز پارٹی کی سرگرمیوں کا ذمہ دار ہے۔

وہ ترکی کے مشرقی صوبے تونجیلی میں 2012ء میں ہونیوالے بم حملے کے مجرموں میں سے ایک ہے جس میں 6 فوجیوں سمیت 7 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ وہ 2020 میں مشرقی صوبہ آغری میں ہونیوالے حملےکے مجرموں میں بھی شامل ہے آغری حملے میں 2 فوجی ہلاک ہوئے تھے۔

ٹی آر ٹی نے خبر میں کہا کہ کردستان ورکرز پارٹی کا دوسرا رکن حسین یلدرم عراق اور شام میں کارروائیوں کا ذمہ دار ہے۔