• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 15th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

ترکیہ میں کالعدم کردستان ورکرز پارٹی کے 24 مشتبہ افراد گرفتارتازترین

October 05, 2023

انقرہ(شِنہوا)ترکیہ میں  پولیس نے چار صوبوں میں کالعدم کردستان ورکرز پارٹی (پی کے کے) کے خلاف کارروائیوں میں 24 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا ہے۔

ترکیہ کے وزیر داخلہ علی یرلیکایا نے جمعرات کوبتایا کہ یہ گرفتاریاں جنہیں "آپریشن ہیروز" کا نام دیا گیا ہے، اتوار کو دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کی عمارت کے سامنے پی کے کے سے وابستہ دو ارکان کی طرف سے خودکش بم حملے کے ردعمل میں کی گئیں  جس میں دو پولیس اہلکار زخمی ہوئے تھے۔

بم حملے کے بعد،ترک حکومت نے ملک بھر میں انسداد دہشت گردی کی کارروائیاں کیں جبکہ پیر سے اب تک 140 سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے اور شمالی عراق میں  پی کے کے کے اہداف کے خلاف سرحد پار سے تین فضائی کارروائیاں کی گئیں جس سے اس گروپ سے تعلق رکھنے والے 58 اہداف کو تباہ کر دیا۔

 ریئر ایڈمرل زیکی اکترک نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ نشانہ بنائے گئے اہداف میں غار، بنکر، پناہ گاہیں اور گودام شامل ہیں جو پی کے کے کے زیر استعمال تھے۔