• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 25th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

ترکی میں حیات تحریر الشام کے11 مشتبہ افراد کے وارنٹ گرفتاری جاریتازترین

October 24, 2022

انقرہ(شِنہوا)  ترکی کے  استغاثہ نے القاعدہ سے منسلک النصرہ فرنٹ کے  ذیلی گروپ حیات تحریر الشام(ایچ ٹی ایس) کے لیے مبینہ طور پرکام  کرنے والے  11 مشتبہ افراد کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔

 سرکاری ٹی آر ٹی براڈکاسٹرکی رپورٹ کے مطابق ترک پولیس نے نو مشتبہ افراد کو حراست میں لیا ہے جبکہ باقیوں کی تلاش جاری ہے۔

 ترکی کی طرف سے 2018 میں دہشت گرد تنظیم قرار دی گئی ایچ ٹی ایس شام کے شمال مغربی صوبے ادلب میں سب سے طاقتور جہادی اتحاد ہے، جو شامی حکومت کے کنٹرول سے باہر باغیوں کے زیر کنٹرول آخری بڑا علاقہ ہے۔

شام کے ساتھ ترکی کی جنوبی سرحد 2011 میں شام میں جنگ شروع ہونے کے بعد سے شامی اور غیر ملکی جنگجوؤں کے لیے ایک اہم کراسنگ پوائنٹ رہی ہے۔

دریں اثناء، ترک وزارت داخلہ کے مطابق داعش (آئی ایس) کے نو ارکان جومبینہ طور پر ترکی میں حملے کی تیاری کر رہے تھے،کو شام کے شمالی علاقے الباب میں ایک کارروائی کے دوران حراست میں لیا گیا ہے۔