انقرہ(شِنہوا)ترکی کےجنوب مغربی علاقے میں ایک مشن کے دوران فائر فائٹنگ ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہونے کےباعث اس میں سوار 2 روسی ہلاک اور عملہ کے دیگر 5 ارکان زخمی ہو گئے ہیں۔
ترک وزارت داخلہ نےایک بیان میں کہا کہ ترکی کے جنوب مغربی صوبے دنیزلی میں پیش آنیوالے حادثے کے وقت ہیلی کاپٹر میں 2 ترک اور 5 روسی شہری سوار تھے۔
ترکی کے دنیزلی میںلوگ میں حادثے کا شکار ہونیوالے فائر فائٹنگ ہیلی کاپٹر کو لوگ جائے وقوعہ سے ہٹا رہے ہیں۔(شِنہوا)
مقامی نشریاتی ادارے این ٹی وی نے وزارت کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا کہ حادثے میں انجینئر الیگزینڈر آئیکولیف اورٹیکنیشن الیکسی وولکوف اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ترکی کے شمالی صوبہ کاستامونو سے روسی ساختہ فائر فائٹنگ ہیلی کاپٹر جنوب مغربی صوبہ موغلا کے ضلع مرماریس میں جنگل کی آگ بجھانے میں مدد کرنے کیلئے روانہ ہوا اور دنیزلی کے ضلع چارداک کے قریب گر کر تباہ ہو گیا۔