• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 13th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

ترکیہ میں 9 افراد میں کوویڈ-19کی نئی قسم ای جی ۔5 کی تشخیصتازترین

September 15, 2023

انقرہ(شِنہوا)ترکیہ میں  نو افراد میں کوویڈ-19 کی نئی قسم ای جی۔5 کی تشخیص ہوئی ہےجسے ایرس بھی کہا جاتا ہے۔

ترکیہ کے وزیر صحت فرحتین کوکا نے   ٹویٹر کے سابقہ نام مشہور سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا کہ اس پیشرفت کوتشویش کا باعث نہیں سمجھا جانا چاہیے جبکہ ہماری ریفرنس لیبارٹری میں کیے گئے ٹیسٹ  میں 9 افراد میں ایرس کی تصدیق ہوئی جو وائرس کی کم خطرناک قسم  ہے۔

 انہوں نے کہا کہ ان متاثرہ افراد کے بین الاقوامی رابطے ہیں اور وہ ایک ہی صوبے میں مقیم ہیں جبکہ ہم موجودہ اقدامات اور اپنی روزمرہ کی زندگی کو جاری رکھیں گے۔