• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

ترکی ، کردستان ورکرزپارٹی کے خودکش حملے میں پولیس افسر ہلاکتازترین

September 28, 2022

انقرہ(شِنہوا)ترکی کےجنوبی صوبے مرسین میں ایک ہوٹل کے نزدیک بم دھماکے میں 1 پولیس افسر ہلاک اور 1زخمی ہو گیا ہے۔

ترک وزیر داخلہ سلیمان سویلو نے منگل کے روز صحافیوں کو بتایا کہ کالعدم کردستان ورکرز پارٹی (پی کے کے )اس حملے کی ذمہ دار ہے ، انہوں نے مزید بتایا کہ حملے 2 خواتین نے کیے جو اس خودکش بم دھماکے میں ہلاک ہو گئی ہیں ۔

سلیمان سویلو نے کہا کہ پی کے کے گروہ کے ساتھ وابستہ 2 خواتین نے مرسین کے ضلع میزٹلی میں سیکورٹی افسران کی حفاظت کیلئے ہوٹل پر پہرہ دینے والی پولیس پر فائرنگ کی۔

انہوں نے بتایا کہ تصادم کے دوران دہشتگرد خواتین زخمی ہو گئیں اور فرار کی کوئی راہ نہ ملنے پر انہوں نےخود کو دھماکے سے اڑا دیا۔

ترک وزارت داخلہ نے ایک اور بیان میں کہا ہے کہ حملہ کرنے والی کردستان ورکرز پارٹی کی 2 ارکان میں سے ایک کی شناخت دلسا ایرکان کے نام سے ہوئی ہے۔