• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 13th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

ترکیہ کی تاریخی عمارت آیا صوفیہ کی بحالی کا50سالہ منصوبہ شروعتازترین

September 18, 2023

استنبول(شِنہوا) ترکیہ نے اپنے سب سے بڑے شہر استنبول میں واقع سب سے اہم تاریخی عمارات میں سے ایک آیا صوفیہ کی بحالی کا کام شروع کردیا ہے۔

مقامی روزنامے حریت نیوز کے مطابق، ملک کی وزارت برائے ثقافت وسیاحت کی جانب سے شروع کیے گئے بحالی منصوبے کا مقصد 1ہزار500  سال قدیم آیا صوفیہ کی "صدیوں پرانی تھکاوٹ کو ختم کرنا" ہے۔

حکام کے مطابق، بحالی اور دیکھ بھال کا کام، جو 50 سال سے زیادہ پرمحیط ہوسکتا ہے میں عمارت کو مکمل بند کیے بغیر، بتدریج ایک ایک حصے میں کیا جائے گا۔

یہ  یادگارعمارت جو شروع میں ایک چرچ اور بعد کےدور عثمانی میں شاہی مسجد رہی  کو 1935 میں ایک عجائب گھر کے طور پر دوبارہ کھولا گیاتھا ۔ اسے 2020 میں دوبارہ مسجد میں تبدیل کر دیا گیاہے۔