انقرہ(شِنہوا)ترکیہ نے غزہ میں ترک-فلسطین فرینڈشپ ہسپتال پر اسرائیلی حملے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔
ترک وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ غزہ کے واحد کینسر ہسپتال پر اس طرح کے حملے کا کوئی جواز نہیں ہو سکتا کیونکہ ہسپتال سے متعلق تمام تر تفصیلات اورتمام ضروری معلومات اسرائیلی حکام کے ساتھ پیشگی شیئر کر دی گئی تھیں۔
غزہ میں فلسطینی محکمہ صحت کے حکام کے مطابق اسرائیلی فضائی حملوں سے ترکیہ کی امداد سے چلنے والے اسپتال کو شدید نقصان پہنچا۔
2011 سے 2017 تک ترک حکومت نے 180 بستروں پر مشتمل ہسپتال کی تعمیر کے لیے مالی امداد کی جو 34 ہزار 800 مربع میٹر کے رقبے پر محیط ہے۔