• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

ترکی کا فوجی ہیلی کاپٹر شمالی عراق میں گر کر تباہ ، 1 شخص لاپتہتازترین

September 06, 2022

انقرہ(شِنہوا)ترکی کا ایک فوجی ہیلی کاپٹر شمالی عراق میں گر کر تباہ ہونے کے بعد 7 افراد کو ریسکیو کرلیا گیا ہے اور 1 شخص لاپتہ ہے۔

وزارت دفاع نے پیر کے روز بتایا کہ شمالی عراق میں ترکی کے حالیہ فوجی آپریشن زون میں سپلائی مشن کے دوران تکنیکی وجوہات کی بنا پر ہنگامی لینڈنگ کرنیوالے سیکور سکائی ہیلی کاپٹر میں 8 افراد سوار تھے۔

اپریل میں ترک فوج نے شمالی عراق کے علاقوں میتینا ، ژاپ اور ایواسین ۔ باسیان خطوں میں کالعدم کردستان ورکرز پارٹی (پی کے کے) کے عناصر کیخلاف سرحد پار ایک نیا زمینی و فضائی آپریشن شروع کیا، جسے آپریشن "پنجہ کلید" کا نام دیا گیا ہے۔

ترکی شمالی عراق میں کردستان ورکرز پارٹی کے ٹھکانوں پر باقاعدگی کے ساتھ سرحد پار سے کارروائیاں کر رہا ہے۔