• Unknown, Unknown
  • |
  • Jan, 10th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

ترکیہ کے ہاتے میں تازہ زلزلوں سے 6 افراد جاں بحق ، 296 زخمیتازترین

February 21, 2023

ترکیہ کے زلزلے سے متاثرہ شہر آدیامن میں ایک تباہ شدہ عمارت کے ملبے کے قریب لوگ کھڑے ہیں۔(شِنہوا)

انقرہ(شِنہوا)ترکیہ کے جنوبی صوبے ہاتے میں آنے والے نئے زلزلوں میں کم سے کم 6افراد جاں بحق اور294 زخمی ہو گئے۔

ترکیہ کی ڈیزاسٹر ایجنسی نے منگل کو بتایا کہ 6 فروری کو اسی علاقے میں بڑے پیمانے پر آنے والے زلزلے جس میں 41 ہزار سے زائد لوگ جاں بحق ہوئے تھے، کے دو ہفتے بعد پیرکو 6.4 اور 5.8شدت کے دو زلزلے آئے ۔

ڈیزاسٹر اینڈ ایمرجنسی مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق صوبے کےضلع دیفنے میں 6.4 شدت کا پہلا زلزلہ مقامی وقت رات 8 بجکر 4 منٹ (پاکستانی وقت رات 10 بج کر 4 منٹ )پر محسوس کیا گیا جس کے تین منٹ بعد 5.8 شدت کا دوسرا زلزلہ آیا جس کا مرکزسمنداگ ضلع تھا۔

نشریاتی ادارے این ٹی وی نے منگل کو رپورٹ  میں کہا کہ ہاتے کے رہائشی جن کے مکانات کو جزوی نقصان پہنچا یا تباہ ہو گئے،کی جانب سےانٹرسٹی بس ٹرمینل کے ذریعے صوبے سے نکلنے کا سلسلہ شروع ہو گیا۔