• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

ترکیہ ، جنوری تا جولائی چینی سیاحوں کی آمد میں 102.46 فیصد اضافہتازترین

August 25, 2024

استنبول (شِنہوا) ترکیہ میں 2024 کے ابتدائی 7 ماہ کے دوران 2 لاکھ 30 ہزار 819 چینی سیاح ترکیہ آئے جو گزشتہ برس کی نسبت 102.46 فیصد زائد تعداد ہے ، جس سے ترکیہ کی سیاحت کو ترقی ملی۔

ترکیہ کی وزارت ثقافت و سیاحت کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق اس مدت کے دوران ترکیہ نے دنیا بھر سے مجموعی طور پر 2 کروڑ 90 لاکھ سیاحوں کو خوش آمدید کہا جو گزشتہ برس کی نسبت 8.27 فیصد زیادہ ہے۔

عالمی سیاحوں کی مجموعی تعداد کے اعتبار سے روس سرفہرست رہا ہے جس کے 36 لاکھ سیاحوں نے ترکیہ کا دورہ کیا یہ تعداد گزشتہ برس کی نسبت 3.2 فیصد زائد ہے۔

جرمن سیاح دوسرے نمبر پر رہے جن کی تعداد 9 فیصد اضافے سے 35 لاکھ رہی جبکہ برطانوی سیاح تیسرے نمبر رہے جن کی تعداد 18 فیصد اضافے سے 24 لاکھ تک پہنچ گئی ۔ اس کے بعد ایران اور بلغاریہ کا نمبر آتا ہے۔

اعدادوشمار کے مطابق ترکیہ کا سب بڑا اور ثقافتی مرکز استنبول سیاحوں کی مقبول ترین منزل رہا جس نے 36 فیصد سیاحوں کو اپنی جانب متوجہ کیا۔