استنبول (شِنہوا) ترکیہ اورچین نے باہمی مفادکی بنیاد پر سیاحتی شعبے میں تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا ہے۔
چین کے وزیر برائے ثقافت وسیاحت سن ییلی نے دورہ ترکیہ کے موقع پراستنبول میں اپنے ترک ہم منصب مہمت نوری ایرسوئے سے ملاقات کی،جس میں سیاحتی شعبے میں دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
تقسیم اسکوائر میں اتاترک ثقافتی مرکز میں ہونے والی ملاقات کے بعد دونوں وزراء نے سیاحت کے شعبے میں تعاون سے متعلق مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے،جس میں سیاحتی شعبے میں سرمایہ کاری، فروغ اور مارکیٹنگ، پروگراموں کے تبادلوں کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک کے ثقافتی ورثے کے تحفظ اور فروغ کے لیے باہمی تعاون کے منصوبوں کا خاکہ پیش کیا گیاہے۔
دونوں ممالک نے ان شعبوں میں اپنے خصوصی اداروں اور تنظیموں کے درمیان براہ راست تعاون پر بھی اتفاق کیا ۔