انقرہ(شِنہوا) ترکیہ آئندہ ہفتےاسرائیلی اورفلسطینی رہنماؤں کی علیحدہ علیحدہ میزبانی کرے گا۔
ترک ایوان صدر کے ایک بیان کے مطابق فلسطینی صدر محمود عباس 25 جولائی کو ترکیہ کا دورہ کریں گے اور ترک صدر رجب طیب ایردوان سے ملاقات کریں گے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں رہنما ترکیہ-فلسطین تعلقات اور تعاون، اسرائیل-فلسطین تنازعہ کی تازہ ترین پیش رفت اور دیگر علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔
ترک ایوان صدر نے بتایا کہ ایردوان28 جولائی کواسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کی میزبانی بھی کریں گے جس کے دوران دونوں فریق اپنے تعلقات کے ساتھ ساتھ باہمی تعاون کو بہتر بنانے کے اقدامات کے بارے میں بات چیت کریں گے۔