• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 26th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

ترکیہ ، 9 پولیس افسران ناکام بغاوت سے مبینہ تعلق کے الزام میں گرفتارتازترین

May 29, 2024

استنبول(شِنہوا)  ترک پولیس نے مغربی صوبے ازمیر میں 9 پولیس افسران کو 2016 کی ناکام بغاوت کے نیٹ ورک سے مبینہ تعلق کے الزام میں حراست میں لے لیاہے۔

سرکاری خبرایجنسی انادولو کی رپورٹ کے مطابق ازمیر پولیس ڈیپارٹمنٹ میں تعینات چھ پولیس افسران کوتین سابق نائب پولیس سربراہوں کے ہمراہ بدھ کوکی گئی ایک کارروائی کے دوران حراست میں لیاگیا۔

 اس کارروائی سے پہلے ازمیر کے چیف استغاثہ نے کہا تھا  کہ مشتبہ افراد  امریکہ میں مقیم ترک مبلغ فتح اللہ گولن کی گولن موومنٹ کے ارکان سے رابطے میں تھے