انقرہ(شِنہوا) ترک صدر رجب طیب ا یردوان نے چین کے سینئر سفارتکار وانگ یی سے ملاقات کے دوران مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
ا یردوان نے کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے خارجہ امور کمیشن کے دفتر کے ڈائریکٹر وانگ سے کہا کہ وہ چینی صدر شی جن پھنگ کو نیک تمنا ئیں پیش کریں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ترکیہ اور چین دونوں عالمی اثر و رسوخ کے حامل ممالک ہیں اور ان کے تعاون کی اہمیت دوطرفہ سرحدوں سے باہر ہے۔
ا یردوان نے ترکیہ کی ون چائنہ پالیسی پر عمل کرنے کے عزم کا اظہار کیا اور کہا کہ ان کا ملک چین کی ترقی کو خطرے کے طور پر نہیں دیکھتا ہے۔
ا یردوان نے کہا کہ ترکیہ بین الحکومتی تعاون کمیٹی اور مشترکہ اقتصادی و تجارتی کمیٹی جیسے میکانزم کے ذریعے چین کے ساتھ اعلٰی سطح کے تبادلوں کو بڑھانے کا خواہاں ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان کا ملک ترکیہ کے مڈل کوریڈور منصوبے اور چین کے مجوزہ بیلٹ اینڈ روڈ اینی شیٹو (بی آر آئی) کے درمیان ہم آہنگی بڑھانے، تجارت، توانائی، سیاحت اور دیگر شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو گہرا کرنے کے لئے تیار ہے اور ترکیہ۔چین تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جائیں گے۔
ا یردوان نے کہا کہ ترکیہ سرمایہ کاری میں اضافہ کرنے کے لئے چینی کاروباری اداروں کا خیرمقدم کرتا ہے۔
ترک صدر نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک ایشیا بحرالکاہل کے خطے میں نیٹو کی سرگرمیوں میں اضافے کی حمایت نہیں کرتا اور یوکرین کے بحران سمیت بین الاقوامی اور علاقائی امور پر چین کے ساتھ رابطے اور ہم آہنگی برقرار رکھنے کا خواہاں ہے۔
سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن وانگ نے ا یردوان کو چینی صدر کی جانب سے مبارکباد پیش کی۔
انہوں نے ترک صدر کو بتایا کہ چین انہیں دوبارہ منتخب ہونے پر مبارکباد دیتا ہے اور آزادی کو برقرار رکھنے اور اپنے قومی حالات کے مطابق ترقی کے راستے پر گامزن ہونےمیں ترکیہ کی حمایت کرتا ہے۔