انقرہ(شِنہوا)ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان نے باضابطہ طور پر ملک میں صدارتی اور پارلیمانی انتخابات مقررہ وقت سے ایک ماہ قبل، 14 مئی کو کرانے کا اعلان کیا ہے۔
جمعہ کو ایک پریس کانفرنس میں صدارتی حکم نامے پر دستخط کرتے ہوئے صدر نے آئین کے آرٹیکل 116 کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے آئینی مینڈیٹ کے تحت 14 مئی کی نئی تاریخ پر انتخابات کرانے کا اعلان کرتے ہیں، جو 18 جون کو ہونے والے تھے۔
ایردوان نے صحافیوں کو بتایا کہ سپریم الیکشن بورڈ ہفتے کو سرکاری گزٹ پر فیصلہ شائع ہونے کے بعد دو ماہ کے انتخابی شیڈول کا آغاز کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ فیصلہ اس بات پر غور کرتے ہوئے کیا گیا ہے کہ یونیورسٹی کے امتحانات 18 جون کو ہوں گے، اس کے ساتھ ساتھ اسکولوں کے بند ہونے کے بعد ترک شہریوں کی موسمی نقل و حرکت بھی ہوگی۔ ایردوان آئندہ صدارتی انتخابات میں عوامی اتحاد کے امیدوار کے طور پر حصہ لیں گے۔