• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 16th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

ترک پولیس نے داعش سے منسلک 28 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیاتازترین

January 25, 2024

انقرہ(شِنہوا) ترک پولیس نے داعش سے منسلک  28 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

وزیر داخلہ علی یرلیکایا نے ایکس پرایک پوسٹ میں بتایا کہ مشتبہ افراد کو ملک کے نو صوبوں سے آپریشن ہیروز 46 کے دوران حراست میں لیا گیا۔وزیر داخلہ نے بتایا کہ پولیس ٹیموں نے  بیک وقت کارروائی کی،جس کے دوران بڑی مقدار میں غیر ملکی کرنسی اور ترک کرنسی لیرا ضبط کیے گئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ کارروائیاں ساکاریا، ڈینیزلی، انقرہ، اڈانا، دوزے، برسا، غازیانتپ، استنبول اور یالووا کے صوبوں میں کی گئیں۔ترک وزیر کے ایکس اکاؤنٹ پر جاری  کی گئی ویڈیو فوٹیج میں پولیس کو اپارٹمنٹس اور عمارتوں میں داخل ہوتے اور گرفتار مشتبہ افراد کو گاڑیوں میں بٹھاتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔