انقرہ(شِنہوا) ترک پولیس نے ملک بھر میں کارروائی کرتے ہوئے داعش کے72 مشتبہ ارکان کو حراست میں لے لیا۔
وزیر داخلہ علی یرلیکایا نے جمعرات کوسماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک بیان میں کہا کہ انقرہ، اڈانا، انطالیہ، قورم، ایلازیگ، غازیان تیپ، ہاتے، استنبول، کرکلے، کلیس، مرسین، سانلیورفا اور ترابزون کے صوبوں میں کارروائیاں کی گئیں۔
وزیر داخلہ کے مطابق کارروائیوں میں بڑی مقدار میں غیر ملکی کرنسی اور ترک لیرا اور ڈیجیٹل مواد ضبط کیا گیا۔ ترک حکومت نے 2013 میں داعش کو دہشت گرد تنظیم قرار دیا تھا جس کے بعد سے ترک پولیس ملک بھر میں اس کے ارکان کے خلاف باقاعدگی سے کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔