• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 24th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

ترک پولیس کی ملک گیر کارروائیاں، داعش کے 45 مشتبہ ارکان گرفتارتازترین

July 05, 2024

انقرہ (شِنہوا) ترک پولیس نے ملک گیر کارروائیوں میں داعش  کے 45 مشتبہ ارکان کو گرفتار کرلیا۔

 وزیر داخلہ علی یرلیکایا نے جمعہ کو ان کارروائیوں کے ٹائم فریم کی وضاحت کیے بغیربتایا کہ یہ کارروائی استنبول، انقرہ، ازمیرسمیت ملک کے16 شہروں میں کی گئی۔مشتبہ افراد کے ٹھکانوں پر چھاپوں کے دوران ڈیجیٹل مواد، ترک لیرا اور غیر ملکی کرنسی ضبط کی گئی۔

 ترک پولیس ملک بھر میں باقاعدگی سے داعش کے ارکان کے خلاف انسداد دہشت گردی کی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔    ترک حکومت نے 2013 میں داعش کودہشت گرد تنظیم قرار دیا تھا،اس پر2015 سے ملک میں ہونے والے حملوں کا الزام عائد ہے،جن میں استنبول میں رومن کیتھولک چرچ پر جنوری میں ہونے والا حملہ بھی شامل ہے جس میں ایک شخص ہلاک ہوا تھا۔