• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 24th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

ترک پولیس کی کارروائی ،داعش کے 10مشتبہ ارکان گرفتارتازترین

June 27, 2024

استنبول(شِنہوا) ترک پولیس نے استنبول میں ایک کارروائی کے دوران داعش کے 10مشتبہ ارکان کو گرفتار کرلیا۔

سرکاری انادولو نیوزایجنسی کے مطابق استنبول پولیس ڈیپارٹمنٹ کے انسداد دہشت گردی یونٹ نے شام اور شمالی عراق میں داعش  کے ساتھ سرگرمیوں میں ملوث مشتبہ افراد کی شناخت کے بعد کارروائی کی۔ رپورٹ میں پولیس کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ حراست میں لیے گئے  مشتبہ افراد غیر ملکی شہریت کے حامل دہشت گرد جنگجو ہیں جو ملک کے لیے خطرہ ہیں۔نیوزایجنسی کے مطابق استنبول کے سات اضلاع میں 17 مختلف مقامات پر بیک وقت کارروائی  کے دوران حراست میں لیے گئے مشتبہ افراد کو مزید قانونی کارروائیوں کے لیے پولیس اسٹیشن منتقل کر دیا گیاہے۔