• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

ترک پارلیمنٹ نے بحری فوج صومالیہ بھیجنے کی قرار داد منظور کر لیتازترین

July 28, 2024

انقرا(شِنہوا) ترکیہ کی پارلیمنٹ نے  صومالیہ  سمیت ملک کے سمندری دائرہ اختیار کے علاقےمیں ترک مسلح افواج کو تعینات کرنے کی قرار داد کی منظوری دے دی ہے۔

قرار داد کے مطالق دہشتگردی اور دیگر خطرات کیخلاف صومالیہ کی سکیورٹی سرگرمیوں میں مدد دینے کیلئے ترک مسلح افواج کے اہلکاروں کو صومالیہ میں 2 سال کیلئے تعینات کیا جائے گا۔

 قراد داد میں کہا گیا ہے یہ اقدام صومالیہ اور ترکیہ کے درمیان فروری میں ہونے والے دفاعی اور اقتصادی تعاون کے معاہدے کے بعد  کیاگیا ہے جس کا مقصد صومالیہ کی سمندری دفاعی صلاحیتوں کو مضبوط بنا نا ہے۔

 قرار داد میں کہا گیا ہے کہ صومالیہ کے ساتھ ہماری دوستی مضبوط ہوگی اور ساتھ ہی خلیج عدن، بحیرہ عرب اور ملحقہ علاقوں میں دہشت گردی، سمندری ڈاکوؤں اور مسلح ڈکیتیوں کے خلاف کوششوں میں مدد کی جائے گی، جو بین الاقوامی امن و استحکام کو خطرے میں ڈالتے ہیں اور ہمارے قومی مفادات کو منفی طور پر متاثر کرتے ہیں۔