• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 12th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

ترک وفد چھینگدو ایف آئی ایس یو ورلڈ یونیورسٹی گیمز کی شاندار تقریب سے متاثرتازترین

July 29, 2023

استنبول(شِنہوا)چھینگدو یونیورسیڈ ایک ایسی کمیونٹی کی تعمیر میں مددگار ہے جو بقائے باہمی کے فروغ اور مختلف مذاہب، زبانوں اور نسلوں کے لوگوں کو متحد کرنے کا موقع فراہم کرتی ہے  جبکہ افتتاحی تقریب میں ترک وفد کو دوستی اور بھائی چارے کا حقیقی احساس ملا ہے۔

 شوٹنگ کی ایک ایتھلیٹ سیوال الائیدا ترہان نے کہا کہ ڈونگ آن لیک سپورٹس پارک اسٹیڈیم میں چین کے ثقافتی ورثے کی مختلف رنگ ظاہرکرتے ہوئے افتتاحی تقریب میں لوگوں اور کھیلوں کے لیے احترام کا مظاہرہ کیا گیا۔

ترہان نے ایک آن لائن انٹرویو میں شِنہوا کو بتایا کہ یہ واقعی ایک بہت بڑی اور منظم طور پر منعقد کی گئی افتتاحی تقریب تھی جس میں  لوگوں اور کھیلوں کےلیے احترام کو ظاہرکیا گیا۔ یہ واقعی خوبصورت تھا جسے ہم سب نے پسند کیا۔