• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 15th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

توثیق واپس لینے کے باوجود سی ٹی بی ٹی پرکاربند ہیں:روستازترین

November 04, 2023

ولادیووسٹاک(شِنہوا)  روس نے کہا ہے کہ وہ ایٹمی تجربات پر پابندی کےمعاہدے(سی ٹی بی ٹی) سے اپنی توثیق واپس لینے کے باوجود اس معاہدے اور اپنی متعلقہ ذمہ داریوں پرکاربند ہے۔

روسی  وزارت خارجہ نے گزشتہ روز  ایک بیان میں کہا کہ روس اب بھی سی ٹی بی ٹی کا  دستخط کنندہ ہے اور معاہدے کے پریپریٹری کمیشن کے کام میں حصہ لینا جاری رکھے گا اور وہ جوہری تجربات پر عائد پابندی کو برقرار رکھنے کا خواہاں ہے جس کا اس نے تین دہائیوں سے زیادہ عرصے سے مشاہدہ کیا ہے۔  

تاہم، وزارت نے خبردار کیا کہ اگر امریکہ اپنی نیواڈا سائٹ پر مکمل پیمانے پر جوہری تجربہ کرتا ہے، جیسا کہ کچھ رپورٹس  ہیں، تو روس اس کا جواب دے گا۔