• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

توانائی کی قیمت میں اضافہ، امریکی بلوں کی ادائیگی کی جدوجہد میں مصروف، سی بی ایس نیوزتازترین

September 29, 2022

نیویارک (شِںہوا) سی بی ایس نیوز نے ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ لاکھوں امریکی شہری بجلی اور قدرتی گیس کی بڑھتی قیمتوں سے نمٹنے میں لگے ہوئے ہیں، جبکہ آسمان کو چھوتا افراط زر انہیں مالی طور پر کمزور کررہا ہے۔

بینک آف امریکہ (بی او اے) کی ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق تقریباً 20 فیصد امریکی گھرانوں نے گزشتہ ماہ اپنے یوٹیلیٹی بل کی ادائیگی تاخیر سے کی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ  اس میں کوئی حیرانی نہیں کہ 50 ہزار امریکی ڈالرز یا اس سے کم آمدن رکھنے والے گھرانے توانائی کے زیادہ اخراجات برداشت کرنے کے لئے سب سے زیادہ تگ و دو کررہے ہیں۔

رواں موسم گرما میں جغرافیائی اعتبار سے ڈلاس اور ہیوسٹن کے رہائشیوں کے یوٹیلیٹی بلز میں سب سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔ جو گزشتہ برس کے اسی عرصے کی نسبت 23 فیصد زائد ہے۔

بینک آف امریکہ کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ روس- یوکرین تنازع کی وجہ توانائی کے زیادہ نرخ ، ادائیگیاں نہ کرنے یا اس میں تاخیر کی جزوی طور پر ذمہ دار ہے۔ صارفین کے اگست کے یوٹیلیٹی بلز میں گزشتہ برس کے اسی ماہ کے مقابلے میں 16 فیصد اضافہ ہوا۔