• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 18th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

تنزانیہ میں ٹرک اور بس کے تصادم میں 9 افراد ہلاکتازترین

March 11, 2024

دارالسلام(شِنہوا) تنزانیہ کے مشرقی علاقے میں ایک منی بس اور ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں کم سے کم 9افراد ہلاک اور 3 زخمی ہو گئے۔ 

 کوسٹ ریجنل کمشنر ابو بکر کنینگے نے پیر کو بتایا کہ یہ تصادم کوسٹ ریجن کے باگامویو ضلع میں دارالسلام-باگامویو ہائی وے کے ساتھ واقع کیرومو گاؤں میں اس وقت ہوا جب ٹرک کا ڈرائیور دو دیگر گاڑیوں کو اوور ٹیک کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ٹرک کا ڈرائیوردونوں گاڑیوں کو اوور ٹیک کرنے میں ناکام رہا اور مخالف سمت سے آنے والی منی بس سے ٹکرا گیا۔

ابو بکر کونینگے نے کہا کہ ٹرک کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا جبکہ پولیس نے اس کی تلاش شروع کر دی ہے۔