• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 28th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

تنزانیہ میں چینی سفارت خانہ کا اسکول کے معذور بچوں کو اشیائے ضرورت کا عطیہتازترین

November 27, 2022

دارالسلام (شِنہوا) تنزانیہ میں چینی سفارتخانہ نے بندرگاہی شہر دارالسلام کے ایک پرائمری اسکول میں 136 معذور طلباء کو بنیادی اشیائے ضرورت کا عطیہ  دیا ہے۔

یوہورو مچانگانیکو پرائمری سکول کو دیئے گئے عطیہ میں  خوراک ، ادویات، ملبوسات ، کھانا پکانے کا سامان اور بستر کا سامان شامل تھا۔

تنزانیہ میں چین کے سفیر چن منگ جیان نے کہا کہ معذور افراد سے محبت اور ان کی دیکھ بھال ایک طویل المعیاد کام ہے جس کے لیے زیادہ سے زیادہ لوگوں، اداروں اور ملکوں  کی مشترکہ شرکت اور کوششوں کی ضرورت ہے۔