اقوام متحدہ(شِنہوا)چین نے کہا ہے کہ تمام ممالک کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کا احترام مشترکہ سلامتی کی بنیاد ہے۔ مشترکہ سلامتی سے متعلق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ایک کھلے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب ژانگ جون نے کہا کہ اقوام متحدہ کے چارٹرکے مطابق قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے احترام کا اہم اصول موجودہ بین الاقوامی قانون اور بین الاقوامی تعلقات کی بنیاد ہے۔
انہوں نے خبردار کیا کہ اگر اس اصول کو نظر انداز اور پس پشت ڈالا گیا تو بین الاقوامی قانون کا پورا ڈھانچہ اپنی جڑوں تک ہل جائے گا۔ دنیا میں جنگل کا قانون دوبارہ آجائے گااور مشترکہ سلامتی بالکل ناممکن ہوجائے گی۔چینی سفیر نے کہا کہ اس وجہ سے، ہمیں ایک واضح موقف اختیار کرنا چاہیے، ہمیشہ تمام ممالک کی خودمختاری اورعلاقائی سالمیت ،ہر ملک کے عوام کی طرف سے آزادانہ طور پر منتخب کردہ ترقی کے راستے اور سماجی نظام اور ہر ملک کی اس کے ریاستی اتحاد اور قومی یکجہتی کی کوششوں کا احترام کرنا چاہیے۔سفیر نے کہا کہ یہ ممالک کے ایک دوسرے کے ساتھ تعلقات کا ایک سنہری اصول اور مشترکہ سلامتی کے حصول کی بنیاد اور پیمانہ بھی ہے۔ژانگ نے کہا کہ چین ہمیشہ سے دوسرے ممالک کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا احترام کرتے ہوئے بین الاقوامی انصاف اور شفافیت کو برقراررکھے ہوئے ہے اور مشترکہ سلامتی کے حصول کے لیے عالمی کوششوں کی حمایت کرتا ہے،انہوں نے مزید کہا کہ چین اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے تمام اقدامات کرے گا۔