بیجنگ(شِنہوا)تیسری سمندر پار چینی صنعتی و تجارتی کانگریس پیر کو بیجنگ میں شروع ہوئی۔
کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی )کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے یونائیٹڈ فرنٹ ورک ڈپارٹمنٹ کے سربراہ چھی تائی فینگ نے کانگریس کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چھی تائی فینگ نے کہا کہ چینی معیشت مضبوط صلاحیت اور جانداری کے ساتھ مستحکم ہے اور اس کی طویل مدتی ترقی کے بنیادی اصولوں میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔
چھی نے چینی تاجروں کی عالمی سطح پر سرگرمیوں پرروشنی ڈالی جو مضبوط اقتصادی صلاحیتوں، دانشورانہ وسائل، وسیع کاروباری نیٹ ورکس اور گہرے سماجی روابط کے حامل ہیں۔